برسلز۔14جنوری (اے پی پی):یورپی یونین، برطانیہ، نیٹو کے رہنماکے رہنما 3 فروری کوبیلجیم میں غیر معمولی دفاعی مذاکرات کریں گے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یورپی کونسل کے سربراہ انتونیو کوسٹا نے گزشتہ روز ایک خط میں یورپی یونین کے سربراہان مملکت اور حکومت کو برسلز کے باہر لیمونٹ کیسل میں ہونے والی بات چیت کے لئے مدعو کرتے ہوئے کہا کہ یورپ کو اپنے دفاع …
یورپی یونین، برطانیہ، نیٹو کے رہنماکے رہنما 3 فروری کوبیلجیم میں غیر معمولی دفاعی مذاکرات کریں گے

مزید خبریں
برسلز۔14جنوری (اے پی پی):یورپی یونین، برطانیہ، نیٹو کے رہنماکے رہنما 3 فروری کوبیلجیم میں غیر معمولی دفاعی مذاکرات کریں گے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یورپی کونسل کے سربراہ انتونیو کوسٹا نے گزشتہ روز ایک خط میں یورپی یونین کے سربراہان مملکت اور حکومت کو برسلز کے باہر لیمونٹ کیسل میں ہونے والی بات چیت کے لئے مدعو کرتے ہوئے کہا کہ یورپ کو اپنے دفاع کی زیادہ ذمہ داری قبول کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے رکن ممالک کو بتایا کہ ان کا ماننا ہے کہ ہم یورپ کو درپیش خطرات سمیت براعظم میں تیز شدت کی جنگ کی واپسی کے ساتھ ساتھ رکن ممالک کے خلاف ہائبرڈ اور سائبر کے بڑھتے ہوئے خطرے کے بارے میں ہمارے اندازے ایک سے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یورپ میں امن کا انحصار یوکرین کے ایک جامع، منصفانہ اور دیرپا امن کے قیام پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاک کے لئے جغرافیائی سیاسی نقطہ نظر مستقبل میں بھی چیلنجنگ رہے گا۔ یورپی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے دفاع سے متعلق انتہائی اہم مسائل، خاص طور پر یوکرین کے لئے ہماری حمایت کے ساتھ ساتھ یورپی یونین اورنیٹو کے درمیان تعاون پر بھی بات کریں گے۔
انہوں نے رہنماؤں کو اپنے خط میں لکھا کہ ہم یورپی سطح پر زیادہ سے زیادہ بہتر کام کرنے میں مشترکہ دلچسپی رکھتے ہیں۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کالس نے گزشتہ ہفتے اس بات کا اعادہ کیا کہ انہیں امید ہے کہ امریکا یوکرین کے لئے اپنی حمایت برقرار رکھے گا لیکن اگر ایسا نہیں ہوا تو یورپ اس عمعاملہ کی قیادت کرنے کے لئے تیار ہے۔








