یورپی یونین نے دہشتگردی کی مالی معاونت کا اسرائیلی الزام مسترد کر دیا

برسلز ۔ 19 جولائی (اے پی پی) یورپی یونین نے اسرائیلی حکومت کی طرف سے عائد کردہ الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ یورپی یونین دہشت گردی میں سرگرم فلسطینی تنظیموں اور اسرائیل کے بائیکاٹ کے لیے سرگرم گروپوں کو مالی مدد فراہم کر رہا ہے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی یونین کی خاتون وزیر برائے خارجہ فیڈریکا موگرینی نے کہا کہ …

برسلز ۔ 19 جولائی (اے پی پی) یورپی یونین نے اسرائیلی حکومت کی طرف سے عائد کردہ الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ یورپی یونین دہشت گردی میں سرگرم فلسطینی تنظیموں اور اسرائیل کے بائیکاٹ کے لیے سرگرم گروپوں کو مالی مدد فراہم کر رہا ہے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی یونین کی خاتون وزیر برائے خارجہ فیڈریکا موگرینی نے کہا کہ اسرائیلی داخلی سلامتی کے وزیر گیلاد اردان کا یورپی یونین پر اسرائیل مخالف تنظیموں کی مالی مدد کا الزام بے بنیاد ہے۔انہوں نے اسرائیلی وزیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر مسٹر اردان کے پاس دہشت گرد گروپوں کو یورپی یونین کی طرف سے مالی مدد کی فراہمی کے ثبوت ہیں تو انہیں سامنے لائیں ورنہ بے بنیاد الزام تراشی بند کریں۔

مزید خبریں