برسلز ۔ 18 جولائی (اے پی پی) امریکہ کی انٹرنیٹ کمپنی گوگل پر یورپی یونین نے 4.3 ارب یورو کا جرمانہ عائد کر دیا۔ واضح رہے کہ گوگل کو یہ جرمانہ اس کی طرف سے اپنے کاروباری غلبے کو غلط استعمال کرنے اور اینڈرائیڈ موبائل فون سسٹم کے حریف اداروں کے خلاف اقدامات کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یورپی یونین کی صحت مند کاروباری …
یورپی یونین نے گوگل پر 4.3 ارب یورو کا جرمانہ عائد کر دیا

مزید خبریں
برسلز ۔ 18 جولائی (اے پی پی) امریکہ کی انٹرنیٹ کمپنی گوگل پر یورپی یونین نے 4.3 ارب یورو کا جرمانہ عائد کر دیا۔ واضح رہے کہ گوگل کو یہ جرمانہ اس کی طرف سے اپنے کاروباری غلبے کو غلط استعمال کرنے اور اینڈرائیڈ موبائل فون سسٹم کے حریف اداروں کے خلاف اقدامات کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یورپی یونین کی صحت مند کاروباری مقابلے سے متعلق امور کی نگران کمشنر مارگریٹے ویسٹاگر نے گزشتہ روز بدھ کو برسلز میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ یورپی یونین نے گوگل کو چار اعشاریہ تین ارب یورو کا ریکارڈ جرمانہ کیا ہے۔ مارگریٹے ویسٹاگر نے گزشتہ رات امریکا میں گوگل کے سربراہ سندر پچائی سے ٹیلی فون پر گفتگو میں انہیں اس فیصلے سے آگاہ بھی کر دیا تھا۔ گوگل کو کیے گئے اس جرمانے کے باعث امریکا اور یورپی یونین کے پہلے سے کشیدہ تعلقات مزید کشیدہ ہو سکتے ہیں۔








