اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):یورپی یونین پاکستان میں افغان مہاجرین اور ان کی میزبان برادریوں کے لئے یو این ایچ سی آر کی امداد کو فروغ دینے کے لئے 10 ملین (ایک کروڑ)یورو فراہم کرے گی۔ اس فنڈ میں کوڈ19 وبائی امراض کے مختصر اور درمیانی مدت کے اثرات کو کم کرنے پر توجہ دی جائے گی۔منگل کو یو ایچ سی آر کے ترجمان کے مطابق اس فنڈنگ سے یو …
یورپی یونین پاکستان میں افغان مہاجرین اور ان کی میزبان برادریوں کے لئے یو این ایچ سی آر کی امداد کو فروغ دینے کے لئے 10 ملین یورو فراہم کرے گی، ترجمان

مزید خبریں
اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):یورپی یونین پاکستان میں افغان مہاجرین اور ان کی میزبان برادریوں کے لئے یو این ایچ سی آر کی امداد کو فروغ دینے کے لئے 10 ملین (ایک کروڑ)یورو فراہم کرے گی۔ اس فنڈ میں کوڈ19 وبائی امراض کے مختصر اور درمیانی مدت کے اثرات کو کم کرنے پر توجہ دی جائے گی۔منگل کو یو ایچ سی آر کے ترجمان کے مطابق اس فنڈنگ سے یو این ایچ سی آر اپنے صحت کے پروگرامز کو اگےبڑھانے کے ساتھ ساتھ مہاجرین اور میزبان برادریوں میں پانی ، صفائی اور حفظان صحت کی سہولتوں کو بہتر بنائے گا۔ نئے منصوبے کا ایک اور اہم حصہ ایسی سرگرمیوں پر مشتمل ہے جو معاشی لحاظ سے کمزور افغان مہاجرین اور ان کے میزبان برادریوں کے تحفظ اور ان کو بااختیار بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔تین سالہ منصوبے پر پورے ملک۔میں عملدرآمد کیا جائے گا اور اس سے تقریبا تین لاکھ ستر ہزار افغان مہاجرین اور پاکستانی میزبان برادری کو فائدہ ہوگا۔گزشتہ روز پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر آندروولا کمینہارا ، اور پاکستان میں یو این ایچ سی آر کی نمائندہ نوریکو یوشیدا نے ایک تقریب میں اس معاہدے پر دستخط کئے۔








