برسلز ۔ 21 جولائی (اے پی پی) یورپی یونین کے رہنماﺅں نے کورونا وائرس سے متاثرہ بلاک کی معاشی بحالی کے لیے 750 ارب یورو (858 ارب ڈالر) کے تاریخی ریلیف پیکج پر رضامندی ظاہر کردی، چار روز کے طویل بحث و مباحثے کے بعد سامنے آنے والے ریلیف پیکج کے تحت کورونا وائرس سے شدید متاثرہ رکن ممالک کی معاشی بحالی کے لیے مالی معاونت کی جائے گی۔فرانسیسی خبررساں …
یورپی یونین کورونا متاثرہ بلاک کی معاشی بحالی کے لیے 750 ارب یوروکے تاریخی ریلیف پیکج پر رضامند

مزید خبریں
برسلز ۔ 21 جولائی (اے پی پی) یورپی یونین کے رہنماﺅں نے کورونا وائرس سے متاثرہ بلاک کی معاشی بحالی کے لیے 750 ارب یورو (858 ارب ڈالر) کے تاریخی ریلیف پیکج پر رضامندی ظاہر کردی، چار روز کے طویل بحث و مباحثے کے بعد سامنے آنے والے ریلیف پیکج کے تحت کورونا وائرس سے شدید متاثرہ رکن ممالک کی معاشی بحالی کے لیے مالی معاونت کی جائے گی۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق اس ریلیف پیکج کے لیے رکن ملکوں نے مسلسل چار روز تک (90 گھنٹے) تک بحث کی، اس دوران فرانس کی جانب سے واک آﺅٹ اور ہنگری کی جانب سے ویٹو کی دھمکی بھی دی گئی اس کے علاوہ نیدر لینڈ اور آسٹریا بھی اس کے مخالفین میں شامل تھے، تاہم یورپین کونسل کے سربراہ چارلس مائیکل نے اس پیکج کی منظوری میں اہم کردار ادا کیا جس کے باعث تمام 27 ممالک اس کے حق میں بولنے پر رضامند ہوئے۔پیکج پر رضامندی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے جرمن چانسلر اینجیلا میرکل کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یہ پیکج یورپی میں ایک تاریخی تبدیلی کا آئینہ دار ہے کیونکہ بلاک نے اس میں سب کو یکساں نظر سے دیکھا گیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پیکج دراصل فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کی سوچ کی فتح ہے جنھوں نے 2017 ءکے انتخابات میں کامیابی کے بعد یورپی یونین کو مستحکم کرنے کا عہد کیا تھا۔








