یورپی یونین کی اسرائیلی اقدامات کی مذمت

برسلز ۔ 26 اگست (اے پی پی) یورپی یونین نے غرب اردن میں فلسطینیوں کے تعلیمی اداروں کے خلاف اسرائیلی اقدامات کی مذمت کی ہے۔ارنا نیوز کے مطابق، غرب اردن میں قائم فلسطینیوں کے تعلیمی اداروں کے خلاف اسرائیل کے مخاصمانہ اقدامات پر یورپی یونین نے ایک سخت بیان جاری کیا ہے۔ اس بیان میں اسرائیلی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے صیہونی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ …

برسلز ۔ 26 اگست (اے پی پی) یورپی یونین نے غرب اردن میں فلسطینیوں کے تعلیمی اداروں کے خلاف اسرائیلی اقدامات کی مذمت کی ہے۔ارنا نیوز کے مطابق، غرب اردن میں قائم فلسطینیوں کے تعلیمی اداروں کے خلاف اسرائیل کے مخاصمانہ اقدامات پر یورپی یونین نے ایک سخت بیان جاری کیا ہے۔ اس بیان میں اسرائیلی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے صیہونی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے حقوق کا خاص طور سے بچوں اور طالبعلموں کے حقوق کا احترام کرے۔یورپی یونین کے بیان میں غرب اردن میں فلسطینی تعلیمی اداروں کی بندش اور انہیں مہندم کیے جانے پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

Leave a Reply