لندن ۔ 3 اپریل (اے پی پی) یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی اور چین کی جانب سے امریکی مصنوعات کی درآمد پر اضافی ٹیکس کا نفاذ ہے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.8 فیصد بڑھ کر 1332.20 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ 1334.90 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں …
یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ
لندن ۔ 3 اپریل (اے پی پی) یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی اور چین کی جانب سے امریکی مصنوعات کی درآمد پر اضافی ٹیکس کا نفاذ ہے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.8 فیصد بڑھ کر 1332.20 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ 1334.90 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.5 فیصد بڑھ کر 1331.19 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.6 فیصد اضافے کے بعد 1334.90 ڈالر فی اونس طے پائے۔









