یورپ جوہری سمجھوتے کو بچانے کی قیمت بھی چکائے، ایرانی وزیر خارجہ

تہران ۔ 20 اگست (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ یورپ نے ابھی تک امریکا کی مخالفت میں جوہری سمجھوتے کو بچانے کے لیے کوئی قیمت چکانے کا ارادہ ظاہر نہیں کیا ہے اور وہ صرف خالی خولی بیانات ہی جاری کر رہا ہے۔ ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق تہران میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا ہے کہ یورپی …

تہران ۔ 20 اگست (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ یورپ نے ابھی تک امریکا کی مخالفت میں جوہری سمجھوتے کو بچانے کے لیے کوئی قیمت چکانے کا ارادہ ظاہر نہیں کیا ہے اور وہ صرف خالی خولی بیانات ہی جاری کر رہا ہے۔ ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق تہران میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا ہے کہ یورپی حکومتوں نے آئندہ نومبر میں امریکا کی پابندیوں کے نفاذ کے بعد ایران کے ساتھ تیل کی تجارت اور بینکاری کے شعبوں میں تعاون برقرار رکھنے کے لیے تجاویز پیش کی ہیں لیکن ان کے تجویز کردہ اقدامات ابھی تک ان کے بیانات تک ہی محدود ہیں اور انھوں نے کوئی عملی اقدام نہیں کیا ہے۔