یورینیم کی افزودگی ترک کردینے کی بات مذاق ہے، ایرانی نائب صدر

تہران ۔13اگست (اے پی پی):ایران کے نائب صدر نے یورینیم کی مکمل افزودگی ترک کرنے کی بات کو مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر حالات سازگار ہوئے تو ایران ، امریکا کے ساتھ براہِ راست جوہری مذاکرات کر سکتا ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران، امریکا پر اعتماد نہیں کرتا۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور اور مذاکراتی …

تہران ۔13اگست (اے پی پی):ایران کے نائب صدر نے یورینیم کی مکمل افزودگی ترک کرنے کی بات کو مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر حالات سازگار ہوئے تو ایران ، امریکا کے ساتھ براہِ راست جوہری مذاکرات کر سکتا ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران، امریکا پر اعتماد نہیں کرتا۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور اور مذاکراتی ٹیم کے رکن مجید تخت روانچی نےاس بات کا عندیہ دیا کہ امریکا کی طرف سے پابندیوں کے خاتمے کی صورت میں ایران ممکنہ طور پر اپنی جوہری سرگرمیاں محدود کر سکتا ہے ۔

مجید تخت روانچی نے کہا کہ ایران ایک منصفانہ اور دو طرفہ مفاد پر مبنی معاہدے کے تحت طے شدہ عارضی پابندیاں قبول کر سکتا ہے ۔ انہوں نے مکمل افزودگی ختم کرنے کی امریکی شرط کو ممکنہ معاہدے کی ناکامی قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ قریبی رابطے ایک ثالث کے ذریعے جاری ہیں لیکن مذاکرات کی بحالی کی تاریخ ابھی واضح نہیں۔

دریں اثنا ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکا پر اعتماد کرنا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک کے ساتھ جوہری مسئلے پر بات چیت جاری ہے۔ دو ہفتے قبل ترکیہ کے شہر استنبول میں ہونے والے اجلاس میں مذاکرات کو جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔