یوسین بولٹ نے اپنی سر زمین پر کیریئر کی آخری 100 میٹر دوڑ جیت لی

کنگسٹن ۔ 11 جون (اے پی پی) دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے اپنی سر زمین پر کیریئر کی آخری 100 میٹر دوڑ جیت لی۔ جمیکن سٹار جب اپنی سر زمین پر کیریئر کی آخری 100 میٹر دوڑ کیلئے میدان میں آئے تو سٹیڈیم میں موجود شائقین نے کھڑے ہو کر اور تالیاں بجا کر اپنے ہیرو کا پرتپاک انداز سے استقبال کیا۔ جمیکن وزیر اعظم اور انٹرنیشنل …

کنگسٹن ۔ 11 جون (اے پی پی) دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے اپنی سر زمین پر کیریئر کی آخری 100 میٹر دوڑ جیت لی۔ جمیکن سٹار جب اپنی سر زمین پر کیریئر کی آخری 100 میٹر دوڑ کیلئے میدان میں آئے تو سٹیڈیم میں موجود شائقین نے کھڑے ہو کر اور تالیاں بجا کر اپنے ہیرو کا پرتپاک انداز سے استقبال کیا۔ جمیکن وزیر اعظم اور انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر سیبسٹین کوئے بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 100 اور 200 میٹر دوڑ کے عالمی ریکارڈ یافتہ ایتھلیٹ بولٹ نے رواں برس اگست میں شیڈول ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے بعد انٹرنیشنل کیریئر سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رکھا ہے اور انہوں نے اپنی سر زمین سے اس کا آغاز کر دیا ہے،

مزید خبریں

Leave a Reply