یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر آرمی پبلک سکول کے طلبہ نے ملک سعد شہید پولیس لائنز میں یادگارِ شہداپر حاضری دی، پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی اور شہداکے درجاتِ بلندی کے لیے دعا کی
یومِ شہدائے پولیس ،آرمی پبلک سکول کے طلبہ کا ملک سعد شہید پولیس لائنز میں یادگارِ شہداپر حاضری

مزید خبریں
پشاور۔ 05 اگست (اے پی پی):یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر آرمی پبلک سکول کے طلبہ نے ملک سعد شہید پولیس لائنز میں یادگارِ شہداپر حاضری دی، پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی اور شہداکے درجاتِ بلندی کے لیے دعا کی ۔
ترجمان کیپٹل سٹی پولیس پشاور کےمطابق بعد ازاں طلبہ نے سیف سٹیز خیبرپختونخوا کا دورہ کیا، جدید پولیسنگ سے متعلق آگاہی حاصل کی اور سٹی پٹرولنگ کے نظام کا بھی مشاہدہ کیا۔








