وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ یومِ شہدائے کشمیر ہمیں اُن 22 عظیم شہداکی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے 1931 میں حق، آزادی اور وقار کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
یومِ شہدائے کشمیر ہمیں اُن 22 عظیم شہداکی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے 1931 میں حق، آزادی اور وقار کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد۔13جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ یومِ شہدائے کشمیر ہمیں اُن 22 عظیم شہداکی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے 1931 میں حق، آزادی اور وقار کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی عظیم قربانیاں کشمیری عوام کے حوصلے، استقامت اور حقِ خودارادیت کی جدوجہد کا روشن استعارہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری ظلم، جبر، انسانی حقوق کی پامالیاں اور کشمیری شناخت کو مٹانے کی ہر کوشش عالمی ضمیر کے لیے ایک چیلنج ہے۔ تاہم کشمیری عوام کا عزم آج بھی ناقابلِ شکست ہے۔یومِ شہدائے کشمیر کے موقع پر ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ پاکستان ان کی منصفانہ جدوجہد کے لیے اپنی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے گا۔اللہ تعالیٰ شہدائے کشمیر کے درجات بلند فرمائے اور کشمیری عوام کو آزادی، امن اور انصاف کی منزل عطا فرمائے۔








