یوم آزادی کے دن گوادر کے عوام کا جوش و خروش دیدنی تھا، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات و چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ یوم آزادی کے دن گوادر کے عوام کا جوش و خروش دیدنی تھا، گوادر میں یوم آزادی کی تقریبات میں جوش و جذبہ دیکھنے میں آیا۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں عاصم سلیم باجوہ نے بدلتے گوادر کے …

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات و چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ یوم آزادی کے دن گوادر کے عوام کا جوش و خروش دیدنی تھا، گوادر میں یوم آزادی کی تقریبات میں جوش و جذبہ دیکھنے میں آیا۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں عاصم سلیم باجوہ نے بدلتے گوادر کے حوالے سے ایک ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کی۔ انہوں نے کہا کہ گوادر میں پرچم کشائی کی خصوصی تقریبات منعقد کی گئیں۔ یوم آزادی پر گوادر میں قائداعظمؒ اور دیگر شخصیات کے پورٹریٹس لگائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ سبز ہلالی پرچم ہر گھر اور ہر شاہراہ پر لہرائے گئے۔