اسلام آباد۔9اگست (اے پی پی):ملک بھر میں سڑکیں اور سوشل میڈیا سبز اور سفید رنگوں سے جگمگا رہا ہے ، حب الوطنی کا جذبہ ہر دل کو رنگین روشنیوں، لہراتے جھنڈوں اور چھوٹے نشانوں سے لے کر عظیم الشان لباس تک قومی فخر کے جلوے دکھا رہا ہے جو اتحاد اور قومی جوش خروش کی ایک نئی لہر کو جنم دے رہا ہے۔ سرکاری نیوز چینل کی ایک رپورٹ کے …
یوم آزادی کے قریب آتے ہی ملک بھر میں سڑکیں اور سوشل میڈیا سبز اور سفید رنگوں سے جگمگا رہا ہے، رپورٹ

مزید خبریں
اسلام آباد۔9اگست (اے پی پی):ملک بھر میں سڑکیں اور سوشل میڈیا سبز اور سفید رنگوں سے جگمگا رہا ہے ، حب الوطنی کا جذبہ ہر دل کو رنگین روشنیوں، لہراتے جھنڈوں اور چھوٹے نشانوں سے لے کر عظیم الشان لباس تک قومی فخر کے جلوے دکھا رہا ہے جو اتحاد اور قومی جوش خروش کی ایک نئی لہر کو جنم دے رہا ہے۔
سرکاری نیوز چینل کی ایک رپورٹ کے مطابق 14 اگست قریب آتے ہی ملک بھر میں حب الوطنی کے جذبے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،گھر، بازار اور عوامی مقامات روشنیوں سے جگمگا رہے ہیں، ہر طرف قومی پرچم لہرا رہے ہیں اور شہری سبز اور سفید رنگوں سے منسلک قومی جذبہ میں مگن ہیں۔سوشل میڈیا بھی دلی گذبات کی عکاسی کے پیغامات، حب الوطنی پر مبنی گیتوں اور آزادی کے جذبے کو اجاگر کرنے والی تصاویر سے بھرا ہوا ہے جو ایک متحد قوم کی عکاسی کرتا ہے ۔ ایک ایسی قوم جو اپنی آزادی کو جوش و خروش کے ساتھ منانے کے لیےقومی جذبہ اور ولولہ سے تیار ہے۔
اس حوالہ سے شہری حلقوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں سے لے کر بزرگوں تک ہر عمر کے افراد سڑکوں اور گلیوں میں قومی پرچم لہراتے ہوئے ویڈیوز اپ لوڈ کر رہے ہیں اور شاہراہوں، بازاروں اور گھروں کو سبز اور سفید رنگوں سے سجایا گیا ہے۔ملک کے بڑے شہروں میں سڑک کے کنارے لوگوں نے سٹال لگائے ہوئے ہیں ان کے پاس حب الوطنی کی اشیا کی ایک وسیع رینج موجود ہے جن میں جھنڈوں اور بیجز سے لے کر کپڑے اور سبز اور سفید رنگوں پر مشتمل دیگر مصنوعات بھی شامل ہیں۔
مختلف شہروں کے رہاشیوں نے کہا ہے کہ رش سے بھرے بازار کے سٹال بڑھتے ہوئے جوش و خروش کی عکاسی کرتے ہیں۔اسلام آباد کے ایک شہری نے کہا کہ ماحول پوری طرح چارج ہے، آپ جہاں بھی جائیں لوگ اپنی حب الوطنی کا مظاہرہ کرنے پر پرجوش اور فخر محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے رہائشیوں کی طرف سے بھی اسی طرح کے جذبات کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔کراچی کے ایک مقامی شہری نے کہا کہ ملک کی آزادی کے دن کو منانے کے لیے نوجوان اور بوڑھے ہر طبقے کے لوگوں کو اکٹھے ہوتے دیکھ کر دل خوش ہوتا ہے۔
ایک خاتون نے کہا کہ سڑکوں کے کنارے لگے جھنڈے اور سجاوٹ کی اشیابیچنے والے سٹال جذبے میں اضافہ کرتے ہیں ۔لاہور شہر سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے کہا کہ معروف برانڈز اور مقامی دکانوں پر سبز اور سفید کپڑوں کی مانگ میں اضافہ دیکھا جا رہاہے ۔








