یوم آزادی کے موقع پر ہمیں اپنے سینوں اور مکانات کو پاکستانی اور کشمیری پرچموں سے سجا دینا چاہیئے ، شہر یار خان آفریدی

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت برائے سیفران ،انسداد و منشیات شہر یار خان آفریدی نے کہا ہے کہ 72 واںیوم آزادی قریب ہے اس موقع پرہمیں اپنے بچوں کو حب الوطنی کے بارے میں آگاہ کرنے چاہیئے اور انہیں اس امر کی ترغیب دینی چاہیے کہ وہ ذمہ دار عالمی شہری بن سکیں۔ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس موقع …

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت برائے سیفران ،انسداد و منشیات شہر یار خان آفریدی نے کہا ہے کہ 72 واںیوم آزادی قریب ہے اس موقع پرہمیں اپنے بچوں کو حب الوطنی کے بارے میں آگاہ کرنے چاہیئے اور انہیں اس امر کی ترغیب دینی چاہیے کہ وہ ذمہ دار عالمی شہری بن سکیں۔ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ہمیں اپنے سینوں اور مکانات کو پاکستانی اور کشمیری پرچموں سے سجا دینا چاہئے ۔72ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کو درخت تحفہ میں دیں اور کشمیریوں کی پرامن حق خودارادیت کی جاری تحریک کا بھر پور ساتھ دیں۔