یوم تکریم شہداپاکستان۔آج شہدا، غازیوں، ان کے اہل خانہ اور وطن کے محافظوں سے یکجہتی کافقید المثال مظاہرہ کر کےسانحہ 9مئی کو”نو“کہیں،وفاقی وزیراطلاعات

اسلام آباد۔25مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج ”یوم تکریم شہدا پاکستان“ پر شہدا ، غازیوں، ان کے اہل خانہ اور وطن کے محافظوں سے یکجہتی کا فقید المثال مظاہرہ کر کے سانحہ 9 مئی کو ”نو“ کہیں۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ قوم کی اجتماعی سوچ کی تبدیلی کا دن ہے، تکریم شہداکی روشنی میں 9 …

اسلام آباد۔25مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج ”یوم تکریم شہدا پاکستان“ پر شہدا ، غازیوں، ان کے اہل خانہ اور وطن کے محافظوں سے یکجہتی کا فقید المثال مظاہرہ کر کے سانحہ 9 مئی کو ”نو“ کہیں۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ قوم کی اجتماعی سوچ کی تبدیلی کا دن ہے، تکریم شہداکی روشنی میں 9 مئی کی سیاہی مٹا دیں۔