اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے مادر وطن سے اپنی محبت کا بھرپوراظہار کرتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان وطن سے تجدید عہد وفا کا سنہرا دن ہے،23مارچ برصغیر کے مسلمانوں کی جدوجہد اور ایک آزاد وطن کے خواب کی تعبیر کی یاد دلاتا ہے۔ یومِ پاکستان پر سکیورٹی فورسزاورقانون نافذ کرنےوالےاداروں کی دفاعِ وطن کے جذبےکی بھرپورعکاسی پرمبنی خصوصی ویڈیوجاری کی …
یوم پاکستان وطن سے تجدید عہد وفا کا سنہرا دن ہے،مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا وطن سے اپنی محبت کا بھرپوراظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے مادر وطن سے اپنی محبت کا بھرپوراظہار کرتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان وطن سے تجدید عہد وفا کا سنہرا دن ہے،23مارچ برصغیر کے مسلمانوں کی جدوجہد اور ایک آزاد وطن کے خواب کی تعبیر کی یاد دلاتا ہے۔ یومِ پاکستان پر سکیورٹی فورسزاورقانون نافذ کرنےوالےاداروں کی دفاعِ وطن کے جذبےکی بھرپورعکاسی پرمبنی خصوصی ویڈیوجاری کی گئی ہے۔
خصوصی ویڈیو میں تینوں مسلح افواج اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے وطن کے چپے چپے کی حفاظت کے بھرپور عزم کا اظہار کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے جوانوں نے کہا کہ ہم پاک وطن کی حفاظت کیلئے ہر دم تیار ہیں۔
خصوصی ویڈیو میں سکیورٹی فورسزاور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوان وطن سے تجدید عہد وفا کرتے نظرآتے ہیں،ویڈیو میں خصوصی مناظرقومی یکجہتی، حب الوطنی اور دفاع کے مضبوط جذبے کی عکاسی کرتے ہیں۔یومِ پاکستان قوم کے دلوں میں یہ ولولہ تازہ کرتا ہے کہ مادرِ وطن کا دفاع ہر چیز سے بڑھ کر ہے۔








