یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کے تحت فل برائٹ سٹوڈنٹ پروگرام 2027 کے لیے درخواستیں طلب

اسلام آباد۔20فروری (اے پی پی):یونائیٹڈ سٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن اِن پاکستان نے سال 2027 کے لیے فل برائٹ پروگرام اسٹوڈنٹ پروگرام، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ اس پروگرام کے تحت درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ یکم اپریل 2026 مقرر کی گئی ہے۔ یہ پروگرام امریکا کی جانب سے حکومتِ پاکستان کے اشتراک سے مالی معاونت کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے اور اسے …

اسلام آباد۔20فروری (اے پی پی):یونائیٹڈ سٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن اِن پاکستان نے سال 2027 کے لیے فل برائٹ پروگرام اسٹوڈنٹ پروگرام، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ اس پروگرام کے تحت درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ یکم اپریل 2026 مقرر کی گئی ہے۔

یہ پروگرام امریکا کی جانب سے حکومتِ پاکستان کے اشتراک سے مالی معاونت کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے اور اسے دنیا کے نمایاں ترین تعلیمی تبادلہ پروگراموں میں شمار کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں فل برائٹ پروگرام عالمی سطح پر بڑے پروگراموں میں سے ایک ہے جس کے تحت ہر سال پاکستانی طلبہ کو امریکاکی ممتاز جامعات میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔

اس میرٹ پر مبنی اور نہایت مسابقتی اسکالرشپ کے تحت منتخب امیدواروں کو مکمل ٹیوشن فیس (تعلیمی اخراجات)، قیام و طعام کے اخراجات، طبی انشورنس اور ہوائی سفر کے اخراجات فراہم کیے جاتے ہیں۔ پروگرام کا مقصد پاکستانی طلبہ کو جدید تحقیق، علمی تبادلے اور بین الاقوامی روابط کے فروغ کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد قومی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

لچسپی رکھنے والے امیدوار مزید تفصیلات اور درخواست کے طریقہ کار کے لیے متعلقہ ادارے کی ویب سائٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔