یونائیٹڈ ٹینس کپ، سوئٹزرلینڈ کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

پرتھ۔8جنوری (اے پی پی):ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز (اے ٹی پی) اور ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے) کے زیر اہتمام آسٹریلیا میں جاری یونائیٹڈ کپ میں سوئٹزرلینڈ کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ۔ سوئٹزرلینڈ کی ٹیم نے ارجنٹائن کی ٹیم کو 1-2 سے ہرا کر سیمی فائنل فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔ آسٹریلیا کے چار مختلف شہروں پرتھ، مغربی آسٹریلیا،سڈنی اور نیو ساؤتھ ویلزمیں شروع …

پرتھ۔8جنوری (اے پی پی):ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز (اے ٹی پی) اور ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے) کے زیر اہتمام آسٹریلیا میں جاری یونائیٹڈ کپ میں سوئٹزرلینڈ کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ۔ سوئٹزرلینڈ کی ٹیم نے ارجنٹائن کی ٹیم کو 1-2 سے ہرا کر سیمی فائنل فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔ آسٹریلیا کے چار مختلف شہروں پرتھ، مغربی آسٹریلیا،سڈنی اور نیو ساؤتھ ویلزمیں شروع ہونے والے اپنی نوعیت کے چوتھے ٹورنامنٹ میں 18 مختلف ممالک کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں ، جن کو 6 مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر گروپ میں تین ، تین ٹیموں کو رکھا گیا ہے۔

گروپ اے میں دفاعی چیمپئن امریکا،سپین اور ارجنٹائن شامل ہیں، گروپ بی میں کینیڈا،بیلجیئم اور چین کو رکھا گیا ہے،گروپ سی میں اٹلی ،فرانس اور سوئٹزرلینڈ کو رکھا گیا ہے،گروپ ڈی میں آسٹریلیا،جمہوریہ چیک اور ناروے شامل ہیں،گروپ ای میں انگلینڈ،شام اور جاپان کی ٹیمیں شامل ہیں اسی طرح گروپ ایف میں جرمنی،پولینڈ اور نیدرلینڈز کو رکھا گیا ہے۔

یونائیٹڈ کپ بین الاقوامی آئوٹ ڈور ہارڈ کورٹ مینز اینڈ ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ ہے جس کا انعقاد ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز (اے ٹی پی)اور ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے)نے کیا ہے۔ آر اے سی ایریناکین روزوال ایرینا میں 2 جنوری سے شروع ہونے والا ٹورنامنٹ 11جنوری 2026کو اختتام پذیر ہوگا۔ٹورنامنٹ سے کھلاڑیوں کو اپنی اے ٹی پی رینکنگ اور ڈبلیو ٹی اے رینکنگ پوائنٹس میں اضافہ کرنے کا سنہری موقع ہوگا اورایک کھلاڑی زیادہ سے زیادہ 500 پوائنٹس جیتنے کے قابل ہوسکے گا۔