اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) دفترخارجہ نے مختلف اخباری اطلاعات کے جواب میں کہا ہے کہ اب تک کی صورت حال کے مطابق یونان سے 50 کلومیٹر کے فاصلے پر کلیویا کی فیکٹری میں گیس سے دم گھٹنے پر ایک پاکستانی سمیت4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقامی حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں …
یونان ، فیکٹری میں گیس سے دم گھٹنے پر ایک پاکستانی سمیت4 افراد ہلاک ہوئے، دفترخارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) دفترخارجہ نے مختلف اخباری اطلاعات کے جواب میں کہا ہے کہ اب تک کی صورت حال کے مطابق یونان سے 50 کلومیٹر کے فاصلے پر کلیویا کی فیکٹری میں گیس سے دم گھٹنے پر ایک پاکستانی سمیت4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقامی حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک پاکستانی کی شناخت ہوئی ہے جبکہ دیگر3 افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانہ مقامی حکام سے رابطہ میں ہے اور متاثرہ خاندانوں کو مطلوبہ معلومات اور معاونت فراہم کرے گا۔ اس ضمن میں درج ذیل 00306940070793 نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔








