اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خالد العنانی نے ٹیکسلا کا دورہ کیا اورتحقیق میں مصروف طلبہ اور ماہرینِ آثارِ قدیمہ کی محنت و لگن کو سراہا، ٹیکسلا آمد پر یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل کا استقبال وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی اور یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ میں پاکستان کے نمائندے ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ نے کیا۔ پیر کو جاری بیان کے مطابق انہیں ٹیکسلا میوزیم، ٹیکسلا کے تاریخی …
یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خالد العنانی نے ٹیکسلا کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خالد العنانی نے ٹیکسلا کا دورہ کیا اورتحقیق میں مصروف طلبہ اور ماہرینِ آثارِ قدیمہ کی محنت و لگن کو سراہا، ٹیکسلا آمد پر یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل کا استقبال وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی اور یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ میں پاکستان کے نمائندے ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ نے کیا۔

پیر کو جاری بیان کے مطابق انہیں ٹیکسلا میوزیم، ٹیکسلا کے تاریخی ورثے اور جاری کھدائی و تحفظ کے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔بعد ازاں یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل نے ٹیکسلا میں واقع آثارِ قدیمہ کے مقامات بِیر مونڈ اور سرکپ کا دورہ کیا، کھدائی کے جاری کام کا مشاہدہ کیا اور ورثہ تحقیق میں مصروف طلبہ اور ماہرینِ آثارِ قدیمہ کی محنت و لگن کو سراہا۔ انہوں نے آثارِ قدیمہ اور ورثے کے تحفظ کے شعبے میں تعاون اور تعلیمی اشتراک کی اہمیت پر زور دیا۔








