یونیورسل سروس فنڈ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 59واں اجلاس منعقد

اسلام آباد ۔4 اپریل(اے پی پی) یونیورسل سروس فنڈ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 59واں اجلاس وزارت انفارمیشن ٹےکنالوجی اینڈ ٹیلی کام اسلام آباد میں بُدھ کے روز ہوا جس کی صدارت بورڈ آف ڈائریکٹرز کی چیئرپرسن وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام انوشہ رحمان نے کی۔ وزیر مملکت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اطلا عاتی ایپلیکیشنز اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے فروغ کے ساتھ ہی …

اسلام آباد ۔4 اپریل(اے پی پی) یونیورسل سروس فنڈ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 59واں اجلاس وزارت انفارمیشن ٹےکنالوجی اینڈ ٹیلی کام اسلام آباد میں بُدھ کے روز ہوا جس کی صدارت بورڈ آف ڈائریکٹرز کی چیئرپرسن وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام انوشہ رحمان نے کی۔ وزیر مملکت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اطلا عاتی ایپلیکیشنز اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے فروغ کے ساتھ ہی اب وائس اور ڈیٹا اطلا عاتی ایپلیکیشنز میں بدل گیا ہے ، استعمال کنندگان زیادہ تر اطلاعاتی ایپلیکیشنز ہی استعمال کررہے ہیں جس کے لیے اب ایپ کو ریج بڑھانے کی ضرورت ہے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 5نیکسٹ جنریشن براڈبینڈ سروسز کے آغاز کی منظوری بھی دی۔