یونیورسٹیاں معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں، وفاقی وزیر انجینئر محمد بلیغ الرحمان

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ یونیورسٹیاں معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ بدھ کو یہاں آغا خان یونیورسٹی کے صدر فیروز رسول کے ساتھ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ تعلیم کا فروغ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ وفاقی وزیر نے آغا خان یونیورسٹی کے صدر …

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ یونیورسٹیاں معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ بدھ کو یہاں آغا خان یونیورسٹی کے صدر فیروز رسول کے ساتھ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ تعلیم کا فروغ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ وفاقی وزیر نے آغا خان یونیورسٹی کے صدر کو خوش آمدید کہا اور تعلیم سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران فیروز رسول نے وفاقی وزیر کے ساتھ پاکستان میں آغا خان یونیورسٹی کے اقتصادی اثرات پر مطالعہ کے نتائج کا تبادلہ کیا۔ بلیغ الرحمان نے آغا خان یونیورسٹی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہاں بہت موثر تعلیم دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال حکومت تعلیم کے شعبہ کے لئے فنڈ میں اضافہ کرتی ہے۔ صنعت اور اکیڈمیا کے درمیان رابطوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اکیڈمیا۔ انڈسٹری رابطے اقتصادی ترقی کے لئے ناگزیر ہیں۔