یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے 14 اساتذہ دنیا کے صف اول 2 فیصد سائنسدانوں میں شامل کر لیا گیا

لاہور۔23ستمبر (اے پی پی):یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور کے 14 نامور اساتذہ کو امریکہ کی اسٹینفورڈ کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے صف اول کے 2 فیصد سائنسدانوں میں شامل کر لیا گیا ہے۔ یہ نمایاں اعزاز ان تحقیقی مقالات کی بنیاد پر دیا گیا ہے جو دنیا کے معروف ترین اسکوپس اور ویب آف سائنس میں شائع ہوئے ۔دنیا بھر کے,23000 سے زائد سائنسدانوں کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق …

لاہور۔23ستمبر (اے پی پی):یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور کے 14 نامور اساتذہ کو امریکہ کی اسٹینفورڈ کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے صف اول کے 2 فیصد سائنسدانوں میں شامل کر لیا گیا ہے۔

یہ نمایاں اعزاز ان تحقیقی مقالات کی بنیاد پر دیا گیا ہے جو دنیا کے معروف ترین اسکوپس اور ویب آف سائنس میں شائع ہوئے ۔دنیا بھر کے,23000 سے زائد سائنسدانوں کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے ڈاکٹر محمد فیضان نذر، ڈاکٹر ثنا اللہ، ڈاکٹر عمیر اشرف، ڈاکٹر انیس علی شاہ، ڈاکٹر نور سعید خان، ڈاکٹر غلام محمد مصطفی، ڈاکٹر ارشد ریاض، ڈاکٹر طارق محمود، ڈاکٹر غلام رسول مدنی، ڈاکٹر محمد اقبال حسین، ڈاکٹر محمود۔ احمد، ڈاکٹر غلام یاسین، ڈاکٹر محمد ایس۔

سلیم، اور ڈاکٹر نوید احمد دنیا کے دو فیصد سائنس دانوں میں شامل ہوئے۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن، پروفیسر ڈاکٹر عاکف انور چوہدری نے اس شاندار کامیابی پر اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے ادارے کے لیے ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

ہمارے اساتذہ کا دنیا کے بہترین سائنسدانوں میں شامل ہونا اس بات کا مظہر ہے کہ یونیورسٹی تحقیق اور علمی معیار کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ ہم اپنے آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کو مزید مضبوط کر رہے ہیں تاکہ مستقبل میں مزید مثر اور عالمی معیار کی کامیابیاں حاصل کی جا سکیں۔

یہ کامیابی یونیورسٹی آف ایجوکیشن کی عالمی علمی ساکھ کو اجاگر کرتی ہے اور اس کے اس عزم کو نمایاں کرتی ہے کہ وہ پاکستان اور دنیا دونوں کے لیے تحقیق میں نمایاں کردار ادا کرے گی

مزید خبریں