یونیورسٹی آف سیالکوٹ نے نئے داخلوں کا آغاز کر دیا ہے، انتظامیہ

یونیورسٹی آف سیالکوٹ نےداخلوں کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق طلبہ و طالبات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اور مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تیار کیے گئے تعلیمی پروگراموں میں داخلے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے

سیالکوٹ۔ 01 جولائی (اے پی پی):یونیورسٹی آف سیالکوٹ نےداخلوں کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق طلبہ و طالبات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اور مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تیار کیے گئے تعلیمی پروگراموں میں داخلے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ کامیاب پیشہ ورانہ مستقبل کی جانب اعتماد کے ساتھ قدم بڑھا سکیں۔یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ آئی ٹی، فیکلٹی آف فارمیسی اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز، فیکلٹی آف ٹیکسٹائل اینڈ فیشن ڈیزائننگ، فیکلٹی آف مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسز، فیکلٹی آف سائنسز، فیکلٹی آف لاء اور فیکلٹی آف ہیومینٹیز اینڈ سوشل سائنسز میں مختلف انڈرگریجویٹ اور گریجویٹ پروگراموں کے لیے داخلے جاری ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یونیورسٹی طلبہ کو اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام کے تحت ایک سمسٹر بین الاقوامی شراکت دار جامعات میں تعلیم حاصل کرنے کا منفرد موقع بھی فراہم کر رہی ہے، جس کے ذریعے طلبہ عالمی تعلیمی ماحول، جدید تدریسی تجربات اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع حاصل کر سکیں گے۔یونیورسٹی انتظامیہ نے خواہشمند طلبہ و طالبات کو ہدایت کی ہے کہ وہ بروقت اپنی درخواستیں جمع کروائیں اور داخلوں سے متعلق مزید معلومات اور آن لائن درخواست کے لیے یونیورسٹی ویب سائٹwww.uskt.edu.pk سے رجوع کریں یا یونیورسٹی کے داخلہ دفتر سے رابطہ کریں۔