اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) یونیورسٹی آف پنسلوانیا امریکہ نے دنیا بھر میں کام کرنے والے 7815 میں سے ایک سو ٹاپ تھنک ٹینکس کی درجہ بندی رپورٹ 2017ءجاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی کی 13 شعبوں میں درجہ بندی کرتے ہوئے پاکستان میں سرفہرست قرار دیا گیا۔ جاری کردہ رپورٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے ایس ڈی پی آئی کے سربراہ …
یونیورسٹی آف پنسلوانیا امریکہ نے سو ٹاپ تھنک ٹینکس کی درجہ بندی رپورٹ 2017ءجاری کر دی، پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی پاکستان میں سرفہرست قرار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) یونیورسٹی آف پنسلوانیا امریکہ نے دنیا بھر میں کام کرنے والے 7815 میں سے ایک سو ٹاپ تھنک ٹینکس کی درجہ بندی رپورٹ 2017ءجاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی کی 13 شعبوں میں درجہ بندی کرتے ہوئے پاکستان میں سرفہرست قرار دیا گیا۔ جاری کردہ رپورٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے ایس ڈی پی آئی کے سربراہ ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے بتایا کہ دنیا بھر کے غیر امریکی تھنک ٹینکس میں ایس ڈی پی آئی 97 نمبر پر رہا۔ جنوبی ایشیاءمیں آزادانہ حیثیت میں کام کرنے والے تھنک ٹینکس کی فہرست میں ایس ڈی پی آئی 53ویں نمبر پر رہا جو کہ گذشتہ رپورٹ سے 2 پوائنٹ بہتر ہے۔ گلوبل رینکنگ رپورٹ 2017ءکے مطابق ایس ڈی پی آئی کا شمار دنیا کے ان تھنک ٹینکس میں کیا جاتا ہے جس کا کام تحفظ خوراک اور تحفظ آب کے حوالہ سے عالمی سطح پر مستند تصور کیا جاتا ہے۔ کثیر الجہتی شعبہ جات میں تحقیقی کام کرنے والے اداروں میں ایس ڈی پی آئی 43ویں اور مفید پالیسی ساز اداروں میں معیار پر سمجھوتہ نہ کرنے والوں میں سے 43ویں درجہ پر رہا۔ ڈاکٹر سلہری نے بتایا کہ رپورٹ میں دنیا بھر میں ماحولیاتی پالیسی سازی پر کام کرنے والے اداروں میں ایس ڈی پی آئی کو 66ویں درجہ پر رکھا گیا ہے جبکہ دنیا بھر میں اشتراکِ عمل کے ذریعے مشترکہ منصوبہ جات پر کام کرنے والے اداروں میں ایس ڈی پی آئی 61ویں درجہ پر رہا۔ رپورٹ میں قرار دیا گیا کہ بیرونی رابطہ کاری میں ایس ڈی پی آئی 78ویں نمبر پر ہے۔








