یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ملازمین کے تمام مطالبات قبول ہیں، معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق

اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ملازمین کے تمام مطالبات قبول ہیں، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ملازمین کا کوئی ایسا مطالبہ نہیں جسے حکومت نے رد کیا ہو۔ منگل کو پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کچھ تخریب …

اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ملازمین کے تمام مطالبات قبول ہیں، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ملازمین کا کوئی ایسا مطالبہ نہیں جسے حکومت نے رد کیا ہو۔ منگل کو پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کچھ تخریب کار عناصر ملازمین کو ورغلانے کی کوشش کررہے ہیں، یہی دونوں جماعتیں ہیں جنہوں نے اپنے اپنے ادوار میں کارپوریشن میں لوٹ مار کی۔ انہوں نے کہا کہ آڈیٹر جنرل کو رپورٹ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی سیاہ کاریوں سے بھری پڑی ہے، دونوں جماعتیں آج بھی کارپوریشن ملازمین کا مستقبل تاریک کرنے کیلئے کوشش کررہی ہیں۔