اسلام آباد ۔ 13مئی(اے پی پی) مشیر وزیر اعظم محمد شہزاد ارباب نے یوٹیلیٹی سٹورز حکام کو اشیائے خورد و نوش کی بروقت فراہمی اور صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی ہدایت کی ہے۔ یوٹیلیٹی سٹورز حکام کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق مشیر وزیر اعظم محمد شہزاد ارباب نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے یوٹیلیٹی سٹوروں کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے وزیر …
یوٹیلیٹی سٹورز کو اشیائے خورد و نوش کی بروقت فراہمی اور صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13مئی(اے پی پی) مشیر وزیر اعظم محمد شہزاد ارباب نے یوٹیلیٹی سٹورز حکام کو اشیائے خورد و نوش کی بروقت فراہمی اور صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی ہدایت کی ہے۔ یوٹیلیٹی سٹورز حکام کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق مشیر وزیر اعظم محمد شہزاد ارباب نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے یوٹیلیٹی سٹوروں کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے وزیر اعظم رمضان ریلیف پیکج کے تحت ملنے والے سبسڈائزڈ اشیاء کی ترسیل اور کوالٹی کا معائنہ کیا۔ انہوں نے سٹورز پر اشیاء کی وافر مقدار میں دستیابی کو سراہتے ہوئے یوٹیلیٹی سٹورز حکام کو اشیائے خوردو نوش کی بروقت فراہمی اور صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی ہدایت کی۔ معائنے کے دوران شہزاد ارباب نے اشیائے خورد نوش کی ترسیل اور معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز عمر لودھی نے مشیر وزیر اعظم کو یقین دہانی کرائی کہ اشیاء کی ترسیل میں جو مشکلات آ رہی تھیں ان پر قابو پا لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کی سہولت میں اضافے کے لئے میں اور میری ٹیم دن رات محنت کر رہے ہیں تا کہ وزیر اعظم کے پیکج کو کامیابی سے عوام تک پہنچایا جاسکے۔ ایم ڈی نے مزید بتایا کہ اشیاء کی کوالٹی اور ریٹس مارکیٹ کی نسبت کم ہیں جس کی وجہ سے خریداروں کا رش زیادہ ہے اور سامان سٹورز پر پہنچتے ہی فروخت ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم بھرپور کوشش کر رہے ہیں کہ سٹاکس کی دستیابی اور سٹورز کی ری فلنگ کو بہتر بنایا جائے تاکہ اس پیکج کا فائدہ رمضان کے آخر تک عوام کو پہنچایا جاسکے۔








