یوٹیوبر رجب بٹ سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

لاہور۔7اپریل (اے پی پی):لاہور کی سیشن عدالت نے آن لائن جوا ایپ کی پروموشن کے مقدمے میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 28 اپریل تک توسیع کردی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر اور پراسیکیوٹر کو طلب کرلیا ۔ایڈیشنل سیشن جج ذولفقار احمد نعیم نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔ منگل کے روز سماعت پر عبوری ضمانتوں کی معیاد ختم ہونے پر ملزمان …

لاہور۔7اپریل (اے پی پی):لاہور کی سیشن عدالت نے آن لائن جوا ایپ کی پروموشن کے مقدمے میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 28 اپریل تک توسیع کردی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر اور پراسیکیوٹر کو طلب کرلیا ۔ایڈیشنل سیشن جج ذولفقار احمد نعیم نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔ منگل کے روز سماعت پر عبوری ضمانتوں کی معیاد ختم ہونے پر ملزمان یوٹیوبر رجب بٹ ،ندیم مبارک زرق احمد نے پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔ دوران سماعت این سی سی آئی کے تفتیشی افسر اور پراسیکیوٹر پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر اور پراسکیوٹر اپنی حاضری کو بروقت یقینی بنائیں ۔عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 28 اپریل تک توسیع کردی۔

مزید خبریں