یوکرین بارے معروضی موقف پر قائم ہیں، چین

149

بیجنگ ۔17دسمبر (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ یوکرین بارے اپنے معروضی موقف پر قائم ہے۔

تاس کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے بین الاقوامی صورتحال اور چینی سفارتکاری پر ایک کانفرنس کے دوران کہا کہ بیجنگ نے ہمیشہ یوکرینی صورتحال پر معروضی موقف برقرار رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ یوکرینی بحران پر ایک معروضی اور منصفانہ موقف برقرار رکھا ہے، اور امن مذاکرات کو فعال طور پر فروغ دینے کی حمایت کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین یوکرینی بحران کے سیاسی حل میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔