ماسکو۔1جنوری (اے پی پی):روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ سال 2025 میں یوکرینی فوج کو جانی اور سازوسامان کے بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے اور روس یوکرین جنگ کے دوران 5 لاکھ 10 ہزار سے زائد یوکرینی فوجی زخمی یا ہلاک ہوئے۔ تاس کے مطابق روسی وزارت دفاع اور روسی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ سال 2025 کے دوران روسی …
یوکرین جنگ میں سال 2025 کے دوران 5لاکھ 10ہزار یوکرینی فوجی زخمی یا ہلاک ہو ئے ، روسی وزارت دفاع کا دعویٰ

مزید خبریں
ماسکو۔1جنوری (اے پی پی):روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ سال 2025 میں یوکرینی فوج کو جانی اور سازوسامان کے بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے اور روس یوکرین جنگ کے دوران 5 لاکھ 10 ہزار سے زائد یوکرینی فوجی زخمی یا ہلاک ہوئے۔ تاس کے مطابق روسی وزارت دفاع اور روسی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ سال 2025 کے دوران روسی فوج نے یوکرینی فوجی سازوسامان کو بھی شدید نقصان پہنچایا جس میں 19 لڑاکا طیارے، 50 سے زائد میزائل سسٹمز، 67,000 سے زیادہ ڈرون اور 6,500 سے زائد ٹینک اور دیگر بکتربند گاڑیاں تباہ ہوئیں۔تاس کے مطابق یہ اعداد و شمار روسی دفاعی ذرائع پر مبنی ہیں اور یوکرین کی طرف سے اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔








