یوکرین کاسرکاری وفد وولودیمیر زیلنسکی کے دورے کی تیاریوں کے سلسلے میں ریاض پہنچ گیا

ریاض۔17فروری (اے پی پی):یوکرین کاسرکاری وفد یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کے دورے کی تیاریوں کے سلسلے میں ریاض پہنچ گیا ہے۔العربیہ اردو کے مطابق یہ وفد ایک ایسے وقت میں سعودی عرب پہنچا ہے جب سعودی ثالثی سے دارالحکومت ریاض میں روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات شروع ہونے والے ہیں۔ سعودی وزارت خارجہ نے اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان …

ریاض۔17فروری (اے پی پی):یوکرین کاسرکاری وفد یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کے دورے کی تیاریوں کے سلسلے میں ریاض پہنچ گیا ہے۔العربیہ اردو کے مطابق یہ وفد ایک ایسے وقت میں سعودی عرب پہنچا ہے جب سعودی ثالثی سے دارالحکومت ریاض میں روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات شروع ہونے والے ہیں۔

سعودی وزارت خارجہ نے اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان 12 فروری کو ہونے والی فون کال اور ان کے درمیان سعودی عرب میں سربراہی اجلاس کے انعقاد کے امکان کے اعلان کا خیرمقدم کیا تھا۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں سعودی عرب نے امریکا اور روس کے سربراہی اجلاس کے انعقاد کا خیرمقدم کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ روس اور یوکرین کے درمیان پائیدار امن کے حصول کے لیے اپنی مسلسل کوششیں جاری رکھے گا۔

 

مزید خبریں