یو ایس اوپن ٹینس مینز سنگلز کا بڑا اپ سیٹ، راجر فیڈرر کوارٹر فائنل میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہر

نیویارک ۔ 04 ستمبر (اے پی پی) سوئٹزلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار، سب سے زیارہ 20 مینز سنگلز گرینڈ سلام کے چیمپئن اور تھرڈ سیڈڈ راجر فیڈرر یو ایس اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ انکو کوارٹر فائنل میچ میں بلغاریہ کے ٹینس سٹار گریگور دیمتروف نے اپ سیٹ شکست دیکر میگا ایونٹ کا ٹاپ فور …

نیویارک ۔ 04 ستمبر (اے پی پی) سوئٹزلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار، سب سے زیارہ 20 مینز سنگلز گرینڈ سلام کے چیمپئن اور تھرڈ سیڈڈ راجر فیڈرر یو ایس اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ انکو کوارٹر فائنل میچ میں بلغاریہ کے ٹینس سٹار گریگور دیمتروف نے اپ سیٹ شکست دیکر میگا ایونٹ کا ٹاپ فور مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ بدھ کو امریکا میں جاری سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس مینز سنگلز کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچز میں بلغاریہ کے ٹینس سٹار گریگور دیمتروف نے سخت مقابلے کے بعد سوئٹزلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار، سب سے زیارہ 20 مینز سنگلز گرینڈ سلام کے چیمپئن اور تھرڈ سیڈڈ راجر فیڈرر کو اپ سیٹ شکست دیکر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ یوں میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ سربین کھلاڑی نوویک جوکووچ کے بعد سوئس سٹار راجر فیڈرر بھی ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ بلغاریہ کے گریگور دیمتروف کی فتح کا سکور 3-6، 6-4، 3-6، 6-4 اور 6-2 تھا۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں بلغاریہ کے گریگور دیمتروف کا مقابلہ روس کے ففتھ سیڈڈ ڈینل مدودوف سے ہوگا

مزید خبریں