’’یو ایس ایس ابراہم لنکن‘‘مشرق وسطیٰ پہنچ گیا ، امریکی طیارہ بردار جہازوں کی تعداد2ہو گئی

واشنگٹن ۔22اگست (اے پی پی):امریکہ کا طیارہ بردار تباہ کن بحری جہاز ’’یو ایس ایس ابراہم لنکن‘‘ مشرق وسطیٰ پہنچ گیا ۔خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘کے مطابق دوسرے طیارہ بردار بحر بیڑے کی آمد کے بعد عارضی طور پر مشرق وسطیٰ میں منتقل کیے گئے امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں کی تعداد2ہو گئی ہے۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب دوسری طرف ایران اور …

واشنگٹن ۔22اگست (اے پی پی):امریکہ کا طیارہ بردار تباہ کن بحری جہاز ’’یو ایس ایس ابراہم لنکن‘‘ مشرق وسطیٰ پہنچ گیا ۔خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘کے مطابق دوسرے طیارہ بردار بحر بیڑے کی آمد کے بعد عارضی طور پر مشرق وسطیٰ میں منتقل کیے گئے امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں کی تعداد2ہو گئی ہے۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب دوسری طرف ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔ابراہم لنکن، طیارہ بردار بحری جہاز ’یو یس ایس تھیوڈور روزویلٹ ‘کی جگہ لے گا۔

مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی فوجی کمان سینٹ کام نے ایک بیان میں کہا کہ طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن، ایف-35 سی،ایف اور اے 18 بلاک 3 لڑاکا طیاروں سے لیس ہے۔سینٹ کام کے مطابق لنکن تیسرے کیریئر سٹرائیک گروپ کا پرچم بردار ہے، جس کے ساتھ ڈسٹرائر فلوٹیلا (ڈیسرون) 21 اور 9 واں کیریئر ونگ ہیں۔وائس آف امریکہ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگان) نے 11 اگست کو اعلان کیا تھا کہ وزیر دفاع آسٹن نے کیریئر ابراھم لنکن کو مشرق وسطیٰ میں اپنی نقل و حرکت کو تیز کرنے کا حکم دیا تھا،جسے خطے میں ایک ماہ قبل بھیجنے کا فیصلہ کیاگیا تھا۔

مزید خبریں