یو این اے کے زیر اہتمام 13 جولائی کو گلوبل میڈیا کانگریس ورچوئل ورکشاپ کا انعقادہو گا

جدہ۔9جولائی (اے پی پی):یونین آف او آئی سی نیوز ایجنسیز (یو این اے) ایمریٹس نیوز ایجنسی (ڈبلیو اے ایم )اور ابوظہبی نیشنل ایگزیبیشنز کمپنی (اے ڈی این ای سی )کے تعاون سے 13 جولائی 2023 کو گلوبل میڈیا کانگریس متعارف کرانے والی نیوز ایجنسیوں کے لیے ورچوئل ورکشاپ کی میزبانی کرے گی۔ ورکشاپ میں شرکت کرنے والی خبر رساں ایجنسیوں کے لیے نمائشوں اور سائیڈ ایونٹس کے لیے جگہ کیسے …

جدہ۔9جولائی (اے پی پی):یونین آف او آئی سی نیوز ایجنسیز (یو این اے) ایمریٹس نیوز ایجنسی (ڈبلیو اے ایم )اور ابوظہبی نیشنل ایگزیبیشنز کمپنی (اے ڈی این ای سی )کے تعاون سے 13 جولائی 2023 کو گلوبل میڈیا کانگریس متعارف کرانے والی نیوز ایجنسیوں کے لیے ورچوئل ورکشاپ کی میزبانی کرے گی۔

ورکشاپ میں شرکت کرنے والی خبر رساں ایجنسیوں کے لیے نمائشوں اور سائیڈ ایونٹس کے لیے جگہ کیسے بک کرنے کے دستیاب مواقع پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔ یو این اے کے ڈائریکٹر جنرل محمد الیامی نے کہا ہے کہ یہ ورکشاپ بین الاقوامی میڈیا ایونٹس کے دوران ممبر نیوز ایجنسیوں کے درمیان مصروفیت کو فروغ دینے کے لیے یونین کی خواہش کا حصہ ہے، جس سے ان کی کارکردگی کو فروغ دینے اور ان کے آلات کو اپ ڈیٹ کرنے میں مدد ملے گی۔ورکشاپ جو کہ خطے میں اپنی نوعیت کا پہلا ایونٹ ہے،

اس سے رکن نیوز ایجنسیوں کو خیالات کے تبادلے کا موقع بھی فراہم کرے گی اور خاص طور پر میڈیا کے شعبے میں تیزی سے ہونے والی پیش رفت کے حوالہ سے آگاہی کی فراہمی کا ایک بہترین ذریعہ بھی ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ورکشاپ رکن نیوز ایجنسیوں، خاص طور پر ڈبلیو اے ایم اور اسی طرح کے بڑے میڈیا ایونٹس کے انعقاد میں ان کی نمایاں کوششوں کو بھی اجاگر کرے گی۔

گلوبل میڈیا کانگریس اپنے دوسرے ایڈیشن میں تین موضوعات پر توجہ مرکوز کر گی جن میں ماحولیاتی میڈیا، میڈیا اور اختراع کے میدان میں تعلیم، اور کھیلوں کا میڈیا شامل ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ جی ایم سی کا پہلا ایڈیشن 15-17 نومبر 2022 کے دوران منعقد ہوا تھا اور اس میں دنیا بھر کے میڈیا کے بڑے اداروں اور تنظیموں نے بھر پور شرکت کی تھی ، جس میں 1,600 سے زیادہ میڈیا پروفیشنلز اور 141 ممالک کی شرکت اور موجودگی کے ساتھ ساتھ 13,556 سے زیادہ وفود نے بھی شرکت کی تھی۔