اسلام آباد۔21اگست (اے پی پی):یو این ویمن پاکستان اور زلمی فاؤنڈیشن نے کھیلوں اور ہنر کی ترقی کے ذریعہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں ، شراکت داری کے تحت کھیلوں اور ہنر کی ترقی کے ذریعہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے اہم اقدامات کا ایک سلسلہ شروع کیا جائے گا، ان اقدامات میں خواتین کی کرکٹ اور فٹ بال لیگز شامل …
یو این ویمن اور زلمی فاؤنڈیشن کے درمیان کھیلوں اور ہنر کی ترقی کے ذریعہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

مزید خبریں
اسلام آباد۔21اگست (اے پی پی):یو این ویمن پاکستان اور زلمی فاؤنڈیشن نے کھیلوں اور ہنر کی ترقی کے ذریعہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں ، شراکت داری کے تحت کھیلوں اور ہنر کی ترقی کے ذریعہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے اہم اقدامات کا ایک سلسلہ شروع کیا جائے گا، ان اقدامات میں خواتین کی کرکٹ اور فٹ بال لیگز شامل ہیں جن کا مقصد نوجوان لڑکیوں کے لئے مسابقتی کھیلوں میں حصہ لینے کے مواقع کو بڑھانا ہے، اس کے ساتھ ساتھ خواتین کی معاشی آزادی کے لئے تیار کئے گئے ہنر مندانہ تربیتی پروگرام بھی شامل ہیں۔
ان اقدامات میں کھیلوں کی لیگز میں علاقائی ٹیلنٹ کی شناخت، سٹرکچرڈ ٹورنامنٹ، کوچنگ کیمپس اور لیڈر شپ سیشنز شامل ہوں گے جبکہ پیشہ وارانہ تربیت سلائی، ڈیزائن، اور انٹرپرینیورشپ پر توجہ مرکوز کرے گی جس سے خواتین کو گھر وں پر پائیدار کاروبار قائم کرنے کے قابل بنایا جائے گایہ تعاون خواتین کے لیے زندگی میں ترقی کے مواقع پیدا کرنے، اعتماد اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دے گا۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یو این ویمن پاکستان کے کنٹری نمائندے جمشید ایم قاضی نے کہا کہ ہر خاتون کو اپنی صلاحیتوں کے ساتھ آگے بڑھنے اور ترقی کا حق حاصل ہے ، چاہے وہ تعلیم ہو، روزگار ، کمیونٹیز میں فلاح و بہبود کی خدمات یا کھیلوں کے میدان ہوں ،پشاور زلمی/زلمی فاؤنڈیشن کے چیف آپریٹنگ آفیسر عباس نے اس اقدام کے ذریعہ صنفی مساوات کو آگے بڑھانے کے لئے اپنی تنظیم کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ اقوام متحدہ کی خواتین کے ساتھ تعاون کا ہمارا مقصد نہ صرف کرکٹ میں خواتین کی شمولیت کو فروغ دینا ہے بلکہ پاکستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کی وسیع کوششوں میں بھی مدد کرنا ہے۔








