نیویارک۔20جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) نے اعلان کیا ہے کہ وہ نیویارک میں اپنے ملازمین کی ایک بڑی تعداد کو یورپ منتقل کرے گا۔ شنہوا کےمطابق یو این ڈی پی نے جاری پریس ریلیز میں کہا کہ اس اقدام سے تقریباً 400 ملازمین متاثر ہوں گے، جن میں سے تقریباً تین چوتھائی بون، جرمنی منتقل کیے جائیں گے جبکہ تقریباً ایک چوتھائی میڈرڈ، …
یو این ڈی پی کا اپنے ملازمین کو نیویارک سے یورپ منتقل کرنے کا اعلان

مزید خبریں
نیویارک۔20جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) نے اعلان کیا ہے کہ وہ نیویارک میں اپنے ملازمین کی ایک بڑی تعداد کو یورپ منتقل کرے گا۔ شنہوا کےمطابق یو این ڈی پی نے جاری پریس ریلیز میں کہا کہ اس اقدام سے تقریباً 400 ملازمین متاثر ہوں گے، جن میں سے تقریباً تین چوتھائی بون، جرمنی منتقل کیے جائیں گے جبکہ تقریباً ایک چوتھائی میڈرڈ، سپین میں تعینات کیے جائیں گے۔
پریس ریلیز میں کہا گیا کہ یہ اقدام بدلتے ہوئے مالی اور ترقیاتی منظرنامے سے ہم آہنگ ہونے، شراکت داریوں کو مضبوط بنانے اور دنیا کے سب سے زیادہ کمزور لوگوں کی بہتر مدد کے لیے یو این ڈی پی کی صلاحیت کو مزید موثر بنانے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔بیان میں کہا گیا کہ بون میں یو این ڈی پی کی مجموعی موجودگی اب 400 سے زائدملازمین پر مشتمل ہوگی، کیونکہ یہ شہر پہلے ہی اقوام متحدہ کے رضاکاروں کے پروگرام کا مرکز ہے جو یو این ڈی پی کا حصہ ہے۔
یو این ڈی پی تقریباً 170 ممالک اور خطوں میں کام کر رہا ہے اور اس کے تقریباً 22ہزارملازمین ہیں، جن میں سے19ہزار سے زائد ملکی دفاتر اور علاقائی مراکز میں تعینات ہیں، جبکہ 7 فیصد سے کم نیویارک میں مقیم ہیں اور باقی دیگر مقامات پر کام کر رہے ہیں۔یو این ڈی پی نے واضح کیا کہ نیویارک بدستور اس کا عالمی ہیڈکوارٹر رہے گا۔
بیان کے مطابق 2026 کے آغاز میں یو این ڈی پی نے 30 ملازمین نیویارک سے اپنے علاقائی دفاتر میں منتقل کیے، جن میں افریقہ، لاطینی امریکا اور کیریبین، عرب ریاستیں، وسطی یورپ اور ایشیا پیسیفک شامل ہیں، تاکہ عملے کو ان کمیونٹیز کے قریب تعینات کیا جا سکے جن کی وہ خدمت کرتے ہیں۔








