یو اے ای آرچری ٹیم کی شاندار کارکردگی، ویسٹ ایشیا چیمپئن شپ میں سات تمغے جیت کر دوسری پوزیشن حاصل کر لی

شارجہ۔4نومبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی قومی تیراندازی ٹیم نے قطر میں منعقدہ دوسری ویسٹ ایشیا آرچری چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات تمغے جیتے، جن میں تین طلائی، دو چاندی اور دو کانسی کے تمغے شامل ہیں۔اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق اس شاندار کارکردگی کے نتیجے میں یو اے ای ٹیم نے مجموعی درجہ بندی میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔یو اے ای …

شارجہ۔4نومبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی قومی تیراندازی ٹیم نے قطر میں منعقدہ دوسری ویسٹ ایشیا آرچری چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات تمغے جیتے، جن میں تین طلائی، دو چاندی اور دو کانسی کے تمغے شامل ہیں۔اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق اس شاندار کارکردگی کے نتیجے میں یو اے ای ٹیم نے مجموعی درجہ بندی میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔یو اے ای آرچری فیڈریشن کے مطابق دوحہ قطر میں منعقدہ اس مقابلے میں یو اے ای کے مرد و خواتین کھلاڑیوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔قومی ٹیم کا وفد گزشتہ رات شارجہ ایئرپورٹ پہنچا جہاں فیڈریشن کے نائب صدر حمید ثابت الشامسی اور سیکریٹری جنرل ہند الحسنی نے ان کا استقبال کیا۔

خواتین کی ٹیم مثیٰ محمد النعیمی، آمنہ یوسف الاوعظی اور جمانہ علی النجار نے خواتین کے کمپاؤنڈ ٹیم ایونٹ میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔اسی طرح مردوں کی ٹیم علی یعقوب رانگری، منصور سعید الکتبی اور سب سانکار مائٹی نے ریکرو ٹیم ایونٹ میں سونے کے تمغے جیتے ہیں۔یو اے ای نے مکسڈ ریکرو ٹیم ایونٹ میں بھی طلائی تمغہ حاصل کیا، جس میں سیمیہ اوڈینایوا اور سب سانکار مائٹی نے ملک کی نمائندگی کی۔ محمد صالح بن عمرو اور آمنہ یوسف الاوعظی نے مکسڈ کمپاؤنڈ ٹیم ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتا جبکہ آمنہ الاوعظی نے خواتین کے انفرادی کمپاؤنڈ ایونٹ میں بھی چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

مردوں کی کمپاؤنڈ ٹیم محمد صالح بن عمرو، یوسف حسن الحسنی، اور شہاب احمد السعدی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ہنادی خلیفہ الکعبوری، صدر یو اے ای آرچری فیڈریشن نے اس علاقائی کامیابی کو ٹیم کی کامیابیوں کے سفر میں ایک نیا سنگِ میل قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی گزشتہ چند برسوں میں قومی ٹیموں کی ترقی اور بین الاقوامی معیار کی مہارتوں کے فروغ کی عکاسی کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فیڈریشن اپنی اسٹریٹجک وژن کے مطابق کھیل کی ترقی اور کھلاڑیوں کی عالمی سطح پر صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے پرعزم ہے۔