اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے کہا ہے کہ یو اے ای رواں سال 2019ءکے آخر تک پاکستان میں ایک آئل ریفائنری کے پراجیکٹ میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ رکھتا ہے۔ عرب نیوز کی طرف سے یو اے ای کے اعلیٰ سفارتکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا …
یو اے ای رواں سال کے آخر تک پاکستان میں آئل ریفائنری پراجیکٹ میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ رکھتا ہے،حماد عبید ابراہیم سالم الزابی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے کہا ہے کہ یو اے ای رواں سال 2019ءکے آخر تک پاکستان میں ایک آئل ریفائنری کے پراجیکٹ میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ رکھتا ہے۔ عرب نیوز کی طرف سے یو اے ای کے اعلیٰ سفارتکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہم بلوچستان میں حب کے مقام پر ایک آئل ریفائنری میں بڑی سرمایہ کاری جلد کریں گے جس کیلئے مبادلہ پٹرولیم کمپنی ابوظہبی اور پاک۔عرب ریفائنری لمیٹڈ (پارکو) اور او ایم وی پاکستان ایکسپلوریشن گیسل شافٹ کے درمیان 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ ہونے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ترین آئل ریفائنری کے قیام پر تفصیلی غور و خوض کیا جا رہا ہے جو یومیہ اڑھائی لاکھ سے تین لاکھ بیرل پیداوار کی حامل ہو گی۔ حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے کہا کہ اس منصوبہ سے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مزید استحکام ملے گا، متحدہ عرب امارات پاکستان کے مختلف منصوبوں میں مستقبل میں سرمایہ کاری پر توجہ دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئل ریفائنری منصوبہ کی تفصیلات کے منٹس دونوں حکومتوں کی طرف سے طے کئے جا رہے ہیں جن کو جلد حتمی شکل دےدی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مبادلہ پٹرولیم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مصباح الکعبی کی قیادت میں یو اے ای کے وفد نے چند ماہ قبل پاکستان کا دورہ کیا اور سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین اور پاکستان کے وزیر پٹرولیم سے ملاقاتیں کیں اور منصوبہ کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا، ہم اسے جلد شروع کرنے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان تیل و گیس کے شعبہ میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے حصول کیلئے تمام پیداواری کمپنیوں کو بہترین پیشکشیں کر رہا ہے۔








