اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):ترجمان دفتر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان سمیت 12 ملکوں کیلئے ویزا اجرا پر پابندیوں سے متعلق کہا ہے کہ یو اے ای نے تاحکم ثانی نئے سیاحتی ویزوں کا اجرا عارضی طور پر روک دیا ہےتاہم ویزا اجرا معطلی کا اطلاق پہلے سے جاری ویزوں پر نہیں ہو گا۔ترجمان نے کہا ہے کہ یو اے ای نے فیصلہ ممکنہ طور پر …
یو اے ای نے تاحکم ثانی نئے سیاحتی ویزوں کا اجرا عارضی طور پر روک دیا ہے،ویزا اجرا معطلی کا اطلاق پہلے سے جاری ویزوں پر نہیں ہو گا، ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):ترجمان دفتر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان سمیت 12 ملکوں کیلئے ویزا اجرا پر پابندیوں سے متعلق کہا ہے کہ یو اے ای نے تاحکم ثانی نئے سیاحتی ویزوں کا اجرا عارضی طور پر روک دیا ہےتاہم ویزا اجرا معطلی کا اطلاق پہلے سے جاری ویزوں پر نہیں ہو گا۔ترجمان نے کہا ہے کہ یو اے ای نے فیصلہ ممکنہ طور پر کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر کیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اس سلسلے میں امارتی حکام سے سرکاری سطح پر تصدیق کیلئے رابطے میں ہیں۔








