مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ یہ تدبر اور حکمت سے کام لینے کا وقت ہے،سیاسی مسائل کا دیرپا حل پتھر،ڈنڈے یا بندوق کے ذریعے نہیں ہوسکتا،اطراف تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں۔
یہ حکمت سے کام لینے کا وقت ہے،سیاسی مسائل کاحل ڈنڈے یا بندوق کے ذریعے نہیں ہوسکتا،خواجہ سعدرفیق

مزید خبریں
اسلام آباد۔15جولائی (اے پی پی):مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ یہ تدبر اور حکمت سے کام لینے کا وقت ہے،سیاسی مسائل کا دیرپا حل پتھر،ڈنڈے یا بندوق کے ذریعے نہیں ہوسکتا،اطراف تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی نے راولا کوٹ سے مظفر آباد لانگ مارچ کی کال دی ہے،بہت سے افراد کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ کوششوں کے باوجود فریقین کے سخت موقف کے باعث ابھی تک کوئی معاملہ طے نہیں پا سکا ، بلواسطہ مذاکرات لاحاصل اور بیکار مشق تھی،دونوں طرف کے بااختیار افراد کی براہ راست بات چیت سے کوئی راستہ نکل سکتا تھا،اس لڑائی سے پاکستان اور کشمیریوں کے دشمنوں کو فائدہ اور کشمیر کاز کو نقصان پہنچ رہا ہے،جو کچھ ہو رہا ہے وہ پاکستان اور کشمیریوں کے مفاد کے منافی ہے۔سعد رفیق نے کہا کہ ریاستی اتھارٹیز اور دھرنا منتظمین کو اپنے اپنے سخت موقف سے پیچھے ہٹنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اطراف کا قیمتی جانی و مالی نقصان ہو رہاہے،ہر محب وطن کیلئے یہ صورتحال تشویشناک ہے،دل و دماغ پریشان ہیں،احتجاج کرنیوالے افراداور سیکیورٹی اہلکاروں کی سلامتی کیلئے دعاگو ہیں،یہ تدبر اور حکمت سے کام لینے کا وقت ہے،سیاسی مسائل کا دیرپا حل پتھر ، ڈنڈے یا بندوق کے ذریعے نہیں ہو سکتا۔








