لاہور۔20دسمبر (اے پی پی):ییکن ہاوس نے پی سی بی غنی گلاس سکول ٹورنامنٹ جیت لیا۔قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں بیکن ہاوس کی ٹیم نے ایچی سن کی ٹیم کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی۔ایچی سن کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 40 اوورز میں 201رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ایچی سن کی جانب سے ذوالنورین 47 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔بیکن ہاوس کی طرف سے علی عثمان اور نوید …
ییکن ہاوس نے پی سی بی غنی گلاس سکول ٹورنامنٹ جیت لیا

مزید خبریں
لاہور۔20دسمبر (اے پی پی):ییکن ہاوس نے پی سی بی غنی گلاس سکول ٹورنامنٹ جیت لیا۔قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں بیکن ہاوس کی ٹیم نے ایچی سن کی ٹیم کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی۔ایچی سن کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 40 اوورز میں 201رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ایچی سن کی جانب سے ذوالنورین 47 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔بیکن ہاوس کی طرف سے علی عثمان اور نوید خان نے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔
بیکن ہاوس نے مطلوبہ سکور 31 ویں اوور میں آٹھ وکٹوں پر پورا کرلیا۔ یعقوب خان نے55 رنز ،علی عثمان نے35 رنز بنائے اور آوٹ نہیں ہوئے۔ایچی سن کے مغیز واصف نے تین وکٹیں حاصل کیں۔علی عثمان خان کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پلیئر آف دی میچ قراردیا گیا۔








