اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ 2020ء عالمی سطح پر مشکل سال رہا۔ کورونا وائرس کی وبا نے دنیا بھر میں صحت کے نظام اورمعیشتوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اس چیلنج سے احسن انداز میں نبرد آزما ہوا۔ صحت اور معیشت دونوں …
وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان 2020 ء میں کورونا وائرس کی وبا کے چیلنج سے احسن انداز میں نبرد آزما ہوا، انہوں نے جرات مندانہ فیصلوں سے معاشی بہتری اور ترقی کیلئے درست سمت کا تعین کر دیا ہے، سینیٹر شبلی فراز کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ 2020ء عالمی سطح پر مشکل سال رہا۔ کورونا وائرس کی وبا نے دنیا بھر میں صحت کے نظام اورمعیشتوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اس چیلنج سے احسن انداز میں نبرد آزما ہوا۔ صحت اور معیشت دونوں کو اہمیت دی۔ سمارٹ لاک ڈاؤن کی کامیاب حکمت عملی کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم خان نے جرات مندانہ فیصلوں سے معاشی بہتری اور ترقی کیلئے درست سمت کا تعین کر دیا ہے۔ جنوری میں تبدیلی نئے سال کی ہوگی اور عوام کے مسائل کےحل کیلئے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں فیصلہ کن جدوجہد کے نئے مرحلےکا آغاز ہوگا۔ ہمارے فیصلوں اور پالیسی کا محور پاکستان کےعوام ہیں۔ 2020 میں اپوزیشن کو ان کے غیر جمہوری ہتھکنڈوں نے” ناک آئوٹ” کر دیا، حکومت کو گرانے کیلئے بننے والا اتحاد اپنے مفادات، سوچ اور بیانیہ کی بھینٹ چڑھ گیا‘ اتنی اخلاقی جرات ہوتی تو پیپلزپارٹی کے فیصلےکے بعد خود ہی پی ڈی ایم کی تحلیل کااعلان کر دیا جاتا۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ استعفوں کی ڈیڈ لائن رات 12 بجے ختم ہونے جا رہی ہے۔ ن لیگ کے جن دو اراکین نے استعفی دیئے، سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے تصدیق کے لئے طلبی کے ساتھ ہی مکر گئے ہیں








