‏پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر چکا ، عوام کی جانب سے مسترد ہونے کے بعد واپس ایوانوں کا رخ اختیار کر رہے ہیں ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز

اپوزیشن کا پولنگ بوتھ میں کیمرے نصب کرنے کا مذموم منصوبہ بے نقاب ہو گیا ہے، سینیٹر شبلی فراز
اپوزیشن کا پولنگ بوتھ میں کیمرے نصب کرنے کا مذموم منصوبہ بے نقاب ہو گیا ہے، سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد۔25جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ‏ایک پی ڈی ایم اور کئی بیانیے ہیں ،بلاول کا عدم اعتمادپر زور ،احسن اقبال کےاس پر شکوک و شبہات اورمریم کا لانگ مارچ پر اصرار ،پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھرنےکاواضح ثبوت ہے ۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیرسینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ شاہراہوں پر عوام کو گمراہ کرنے کیلئے نکلے تھے،عوام کی جانب سے مسترد ہونے کے بعد واپس ایوانوں کا رخ اختیار کر رہے ہیں