11ویں بیگم کلثوم سیف اللہ خان نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ 2025-26 پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گئی

اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):11ویں بیگم کلثوم سیف اللہ خان نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ 2025 آج پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گئی ہے جو 7 جنوری 2026 تک جاری رہے گی۔ یہ چیمپئن شپ ہر سال مرحومہ بیگم کلثوم سیف اللہ خان (سینیٹر سلیم سیف اللہ خان، سرپرست پی ٹی ایف کی والدہ) کی یاد میں منعقد کی جاتی ہے۔ سینیٹر سلیم سیف اللہ …

اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):11ویں بیگم کلثوم سیف اللہ خان نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ 2025 آج پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گئی ہے جو 7 جنوری 2026 تک جاری رہے گی۔ یہ چیمپئن شپ ہر سال مرحومہ بیگم کلثوم سیف اللہ خان (سینیٹر سلیم سیف اللہ خان، سرپرست پی ٹی ایف کی والدہ) کی یاد میں منعقد کی جاتی ہے۔

سینیٹر سلیم سیف اللہ خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ ان کے خاندان کے لیے گہری جذباتی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ یہ ان کی مرحومہ والدہ کی یادیں تازہ کرتا ہے۔ انہوں نے تمام شریک کھلاڑیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس ایونٹ کی سپانسرشپ سیف گروپ آف کمپنیز (کلثوم انٹرنیشنل ہسپتال، سیف انرجی لمیٹڈ، ٹرانس ورلڈ) اور پارکو کر رہے ہیں۔

پی ٹی ایف کے صدر اعصام الحق قریشی اور سیکرٹری جنرل پی ٹی ایف کرنل ضیاء الدین طفیل نے کھلاڑیوں اور منتظمین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پاکستان کے نامور کھلاڑی جن میں مزمل مرتضیٰ، عقیل خان، محمد شعیب، برکت اللہ، یوسف خلیل، احمد نائل قریشی، حمزہ رومان، ماہین آفتاب قریشی، مہک کھوکھر، آمنہ علی قیوم، شیزہ ساجد اور صوہا علی شامل ہیں، اس چیمپئن شپ میں حصہ لے رہے ہیں۔

ملک بھر سے 250 سے زائد انٹریز درج کی گئی ہیں، جو مختلف کیٹیگریز مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر 18 سنگلز، بوائز انڈر 14 سنگلز، گرلز انڈر 14 سنگلز اور بوائز انڈر 12 سنگلزمیں مقابلہ کریں گی۔ کوالیفائنگ راؤنڈ کے دو مراحل کے بعد اسلام آباد میں بارش کے باعث دن کے بقیہ میچز مؤخر کر دیے گئے تاہم میچز (کل) بروز جمعرات صبح 9:30 بجے دوبارہ شروع ہوں گے۔