11ویں نیشنل پارلیمانی ڈویلپمنٹ کورس کے شرکا کا پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ

اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):11ویں نیشنل پارلیمانی ڈویلپمنٹ کورس (این پی ڈی سی) کے 27 رکنی وفد نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد کا دورہ کیا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے سینئر افسران نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل ریسرچ اینڈ کوآرڈینیشن افت مصطفیٰ نے ’’پارلیمانی وقار کے نگران، ادارہ جاتی تشخص، عوامی اعتماد اور پارلیمانی افسران کا کردار‘‘ کے موضوع پر جامع بریفنگ دی۔ انہوں نے …

اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):11ویں نیشنل پارلیمانی ڈویلپمنٹ کورس (این پی ڈی سی) کے 27 رکنی وفد نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد کا دورہ کیا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے سینئر افسران نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل ریسرچ اینڈ کوآرڈینیشن افت مصطفیٰ نے ’’پارلیمانی وقار کے نگران، ادارہ جاتی تشخص، عوامی اعتماد اور پارلیمانی افسران کا کردار‘‘ کے موضوع پر جامع بریفنگ دی۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ عوامی مسائل کے حل، پالیسی سازی اور حکومتی امور کی نگرانی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔افت مصطفیٰ نے پارلیمانی افسران کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی عملہ ادارے کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ افسران غیر جانبداری کے ساتھ قواعد و ضوابط کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہیں جس سے پارلیمانی امور کی موثر انجام دہی ممکن ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افسران کی بہتر کارکردگی نہ صرف پارلیمنٹ کو مضبوط بناتی ہے بلکہ ملک کی مجموعی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ این پی ڈی سی کے شرکا کو پارلیمانی نظام، جمہوری اقدار اور آئینی ڈھانچے سے روشناس کرانا قومی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ باخبر اور تربیت یافتہ افسران ادارہ جاتی کارکردگی کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

وفد نے بعد ازاں سینیٹ میوزیم کا دورہ کیا جہاں انہیں سینیٹ کی تاریخ، قانون سازی کے سفر اور آئینی ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ وفد نے ’’گلی دستور‘‘ کا بھی معائنہ کیا اور پاکستان کے آئینی ارتقاء اور تاریخی دستاویزات کے حوالے سے بریفنگ حاصل کی۔شرکا نے سینیٹ ہال کا بھی دورہ کیا اور ایوان بالا کے اجلاسوں کے طریقہ کار، روایات اور کارروائی کے امور سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

مزید خبریں