12واں ورلڈ کپ، شکیب کی عمدہ آل راﺅنڈ کارکردگی، بنگلہ دیش نے کالی آندھی کو با آسانی 7 وکٹوں سے ہرا کر دوسری کامیابی حاصل کر لی

ٹاﺅنٹن۔ 17 جون (اے پی پی) بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شکیب الحسن کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت بنگلہ دیش نے کالی آندھی کو با آسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر دوسری کامیابی حاصل کر لی، اس فتح کے ساتھ ہی بنگلہ دیشی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر آ گئی ہے، کالی آندھی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں …

ٹاﺅنٹن۔ 17 جون (اے پی پی) بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شکیب الحسن کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت بنگلہ دیش نے کالی آندھی کو با آسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر دوسری کامیابی حاصل کر لی، اس فتح کے ساتھ ہی بنگلہ دیشی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر آ گئی ہے، کالی آندھی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 321 رنز بنائے، مستفیض اور سیف الدین نے 3، 3 وکٹیں لیں، جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 42ویں اوور کی تیسری گیند پر محض 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، 133 کے سکور پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد شکیب اور لٹن داس حریف بائسولرز کے سامنے ڈٹ گئے، دونوں بلے بازوں کے سامنے ویسٹ انڈین باﺅلرز بالکل بے بس نظر آئے، شکیب اور لٹن نے حریف باﺅلرز کی خوب دھنائی کی اور چوتھی وکٹ میں 189 ناقابل شکست رنز جوڑ کر ویسٹ انڈیز کی جیت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، شائی ہوپ کی 96، ایون لیوس کی 70 اور شمرون ہٹمائر کی 50 رنز کی اننگز رائیگاں گئیں، شکیب 124 اور لٹن داس 94 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے

Leave a Reply