12 اکتوبر کے مقابلے میں کورونا کیسز کے تناسب 304 میں فیصد اضافہ ، اموات 8 سے 58 ہو چکی ہیں، این سی او سی

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):ملک میں کورونا کیسز کا تناسب 12 اکتوبر 2020 کو 2.03 فیصد تھا جو اس ہفتے 304 فیصد اضافے کے ساتھ 8.2 فیصد ہو گیا ہے۔این سی ا وسی کے مطابق 12 اکتوبر 2020 کو اموات 8 تھیں جو رواں ہفتے 603 فیصد اضافے کے ساتھ اوسطاً 58 اموات پر پہنچ چکی ہیں۔اسی طرح سے 12 اکتوبر کو ہسپتالوں میں داخل ہونے والے کورونا وائرس کے …

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):ملک میں کورونا کیسز کا تناسب 12 اکتوبر 2020 کو 2.03 فیصد تھا جو اس ہفتے 304 فیصد اضافے کے ساتھ 8.2 فیصد ہو گیا ہے۔این سی ا وسی کے مطابق 12 اکتوبر 2020 کو اموات 8 تھیں جو رواں ہفتے 603 فیصد اضافے کے ساتھ اوسطاً 58 اموات پر پہنچ چکی ہیں۔اسی طرح سے 12 اکتوبر کو ہسپتالوں میں داخل ہونے والے کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 46 تھی جو کہ اس ہفتے میں 404 فیصد اضافے کے ساتھ اوسطاً 232 ہو گئی ہے۔تشویش ناک حالت والے مریضوں کی تعداد 12 اکتوبر 2020 کو 491 تھی جو کہ رواں ہفتے 415 فیصد اضافے کے ساتھ اوسطاً 2 ہزار 527 ہے۔اسی طرح سے کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے 12 اکتوبر 2020 کو یومیہ کورونا مثبت کیسز کی تعداد 617 تھی جو کہ رواں ہفتے 413 فیصد اضافے کے ساتھ اوسطاً 3 ہزار 166 ہو چکی ہے۔\