لاہور۔11نومبر (اے پی پی):لاہور گیریژن پولو گراونڈ کے زیراہتمام 13 واں میجر جنرل سعید الزماں جنجوعہ میموریل پولو کپ سپانسرڈ بائی جے ایس بینک کے دوسرے دن دو اہم میچز کھیلے گئے۔ میچزفوٹریس سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچز کو دیکھنے کیلئے فیملیز اور تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر کلب کے سیکرٹر ی میجر بابر محبوب اعوان اور دیگر بھی موجود تھے۔ پہلے میچ میں سیفا …
13واں میجر جنرل سعید الزماں جنجوعہ میموریل پولو کپ، سیفا لاجسٹکس انٹرنیشنل اور ایف جی /دین کی ٹیموں نے اپنے میچ جیت لئے
لاہور۔11نومبر (اے پی پی):لاہور گیریژن پولو گراونڈ کے زیراہتمام 13 واں میجر جنرل سعید الزماں جنجوعہ میموریل پولو کپ سپانسرڈ بائی جے ایس بینک کے دوسرے دن دو اہم میچز کھیلے گئے۔ میچزفوٹریس سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچز کو دیکھنے کیلئے فیملیز اور تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر کلب کے سیکرٹر ی میجر بابر محبوب اعوان اور دیگر بھی موجود تھے۔
پہلے میچ میں سیفا لاجسٹکس انٹرنیشنل نے سلا پولو کو 6.5-3 سے ہرا دیا۔ سیفا کی طرف سے ممتاز عباس نیازی اور کرنل عمر منہاس (ر) نے دو دو گول جبکہ اسمار اقدص اور مزمل نے ایک ایک گو ل سکور کیا۔ ہارنے والی ٹیم کی طرف سے جارج البرٹو نوارو نے دو اور سلمان عزیز نے ایک گول سکور کیا۔ دوسرے میچ میں ایف جی /دین نے انڈس پولو کی ٹیم کو 8-5 سے ہرا دیا۔
ایف جی /دین کی طرف سے حمزہ مواز خان نے چار، میر حذیفہ احمد اور شیخ محمد رافع نے دو دو گول سکور کیے۔ ہارنے والی ٹیم کی طرف سے پیر مجیب الحق اور ابراہیم خلیل نے دو دو جبکہ محمد علی ملک نے ایک گول سکور کیا۔









