اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):پاکستان تھرو بال فیڈریشن نے 14 ویں کیلیگن تھرو بال چیمپئن شپ کے لئے پانچ رکنی آرگنائزنگ کمیٹی کے ناموں کا اعلان کردیا ۔ 14 ویں کیلیگن تھرو بال چیمپئن شپ 8 سے 11 نومبر تک کراچی میں کھیلی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں ہوں گے۔ دیگر ممبران میں عظمت پاشا، عدنان ترین، …
14 ویں کیلیگن تھرو بال چیمپئن شپ کے لئے پانچ رکنی آرگنائزنگ کمیٹی کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):پاکستان تھرو بال فیڈریشن نے 14 ویں کیلیگن تھرو بال چیمپئن شپ کے لئے پانچ رکنی آرگنائزنگ کمیٹی کے ناموں کا اعلان کردیا ۔ 14 ویں کیلیگن تھرو بال چیمپئن شپ 8 سے 11 نومبر تک کراچی میں کھیلی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں ہوں گے۔
دیگر ممبران میں عظمت پاشا، عدنان ترین، اویس ملک اور کرم علی شامل ہیں۔ آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس 31 اکتوبر کو شام پانچ بجے منی سپورٹس کمپلیکس ناظم آباد کراچی میں ہوگا جس میں چیمپئن شپ کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔








